• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے کی رجسٹریشن کیلئے 2دن رہ گئے

لاہور( پ ر) پنجاب بھر کے تمام سرکاری انجینئرنگ اداروں اور یو ای ٹی لاہور سمیت اسکے سب کیمپسز میں داخلے کیلئے رجسٹریشن میں صرف 2 دن باقی ہیں،آن لائن رجسٹریشن اور ٹوکن وصول کرنے کی آخری تاریخ یکم جون ہے،جبکہ طلباء اپنا ایڈمٹ کارڈ2جون تک یو ای ٹی کی ویب سائٹ سے پرنٹ کیا جا سکیں گے۔ انٹری ٹیسٹ ٹوکن 1200کی ادائیگی پر حبیب بینک کی نامزد برانچوں پر دستیاب ہیں صوبہ پنجاب کے سرکاری اداروں میں بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے پروگرامز میں داخلے کیلئے آن لائن انٹری ٹیسٹ ہوگا۔
تازہ ترین