• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی کورٹس میں بلڈنگ گرانے اور نئے کورٹ کمپلیکس کی تعمیر

ملتان (سٹاف رپورٹر)کچہری کو توسیع دینے کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز ضلع کچہری ملتان میں منعقد ہوئی۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان نے کہا کہ کچہری توسیع کے لئے ہمارے پاس فنڈ آ گئے ہیں، جولائی میں تعمیرات کا باقاعدہ افتتاح کردیا جائے گا۔ضلعی کورٹس میں بلڈنگ گرانے اور نئے کورٹ کمپلیکسں تعمیر کرنے کی تقریب میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد اقبال، سینئر سول جج انتخاب عالم، صدر ڈسٹرکٹ بار عمران رشید سلہری، جنرل سیکرٹری غلام نبی طاہر چوہان نے شرکت کی۔ضلع کچہری کو دی جانیوالی توسیع کے لیے اینٹی کرپشن، عدالت مال خانہ کی بلڈنگز شامل ہیں۔عمارات کو گرا کر از سرِ نو تعمیر کا کام شروع کردیا گیا۔
تازہ ترین