• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

260روپے فی کلو گوشت نہیں بیچ سکتے،پولٹری بروکرز،ہڑتال کا اعلان

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ملتان پولٹری ٹریڈرز اینڈ ملتان پولٹری بروکرزاور دکانداران نے آج 31مئی سے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ260روپے فی کلو برائیلر گوشت 300میں خرید کر فروخت نہیں کرسکتے جب تک حکومت لچک نہیں دکھاتی ہڑتال جاری رہے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ چوہدری افضل صدر حاجی وکیل،جنرل سیکرٹری نیازمغل،نائب صدر رانا عمران، باقر صدیقی نے کہا کہپنجاب حکومت کے ظالمانہ اقدامات تسلیم نہیں کرسکتے۔اجلاس کے اختتام پر حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں حاجی افضل،رانا عمران،چوہدری کاشف،حاجی وکیل،چوہدری عمران جالندھر،حاجی اصغر،حاجی اشرف مغل،مہر شبیر،سجاد شیخ،حاجی خرم طالب،علی اشرف،ندیم مغل،عارف انصاری، حافظ ناصر،جام نوید رضا،دانش اسلام، مقصود قریشی نے شرکت کی۔
تازہ ترین