• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو نوشی کیخلاف لڑنا دراصل کینسر کے خلاف جنگ،ماہرین طب

ملتان (سٹاف رپورٹر) کینسر سوسائٹی ملتان کے صدر ڈاکٹر ابرار احمد جاوید اور نشتر کے پرووائس چانسلرو شعبہ کینسر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کے خلاف جنگ ہی دراصل کینسر کے خلاف جنگ ہے،حکومت ایسے انتظامات کرے جس سے بتدریج تمباکو نوشی پر قابو پایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،دنیا بھر میں ہر سال 30لاکھ لوگ تمباکو نوشی کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں 15فیصد آبادی تمباکو نوشی میں مبتلا میں ہے ان میں سے54فیصد مرداور20فیصدعورتیں شامل ہے۔
تازہ ترین