• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے نجی ہسپتال کے عملہ میں حفاظتی سامان تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی ہسپتالوں میں حفاظتی سامان کی تقسیم کا سلسلسہ شروع کردیا ہے ،گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں مقامی ہسپتال میں کام کرنے والے طبی عملے سے ملاقات کی اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں اپنے طبی عملے کے ساتھ کھڑے ہیں،اس موقع پر پی ایم اے کے وفد نے حفاظتی سامان این 95 ماسک،پی پی ایز کٹس، سرجیکل ماسک طبی عملے کے حوالے کئے ۔ وفد میں ڈاکٹر رانا خاور ،ڈاکٹر منظر علی ،ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر وقار نیازی و دیگر شامل تھے۔
تازہ ترین