• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن کلاسز کیلئے سوفٹ وئیر میڈیکل کالجز کو فراہم کر رہے ہیں‘وائس چانسلر

ملتان(سٹاف رپورٹر )میڈیکل کالجوں میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کے لئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس) لاہور پروفیسر ڈاٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں میڈیکل کالجز کی فیکلٹی کا اجلاس سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور میں ہوا۔پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر محمود ایاز کی خصوصی شرکت کی۔ پروفیسر جاوید اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن کلاسز کیلئے مائیکرو سوفٹ ٹیمز کا سوفٹ وئیر میڈیکل کالجز کو فراہم کر رہے ہیں۔پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ ملک میں بظاہر صرف تعلیمی ادارے ہی کھلنے سے رہ گئے ہیں۔
تازہ ترین