• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل ہسپتال جلالپور پیروالہمیں طبی سٹاف کی کمی

ملتان(سٹاف رپورٹر)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جلالپور پیروالہ کو ڈاکٹروں و سٹاف کی شدید کمی کا سامنا ہے۔جس پر تحصیل ہسپتال کے ایم ایس نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو مراسلہ بھجوایا ہے۔جسمیں ڈاکٹروں،نرسوں و سٹاف کی خالی اسامیوں پر جلد تعیناتی اور افرادی قوت پوری کرنے کی استدعا کی گئی ہے تاکہ مریضوں کے لئے سہولیات میں اضافہ ہوسکے۔مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں و نرسوں کی منظور شدہ آسامیوں کی تعداد 99 ہے مگر صرف 35 آسامیوں پر تعنیاتی ہے اور عملی طور پر 28 ڈاکٹر و نرسیں کام کررہے ہیں۔ 64 اسامیاں خالی ہیں۔
تازہ ترین