• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جگہ جگہ کھڑے بارشی پانی کی نکاسی کا فوری بندوست کیا جائے‘ کمشنر

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے واسا حکام کو ہدایت کی ہے کہ موجو دہ بارشوں کے پیش نظر شہر میں جگہ جگہ کھڑے ہونیوالے پانی کی نکاسی کا فوری بندوبست کیا جائے تاکہ پانی کے جوہڑ ڈینگی بریڈنگ کا باعث نہ بننے پائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں محکمہ صحت کی تمام سرویلنس ٹیموں کے ساتھ متعلقہ محکموں کی ٹیمیں موثر انداز میں ڈینگی سے بچائو کیلئے عملی اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر نے ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مد میں یکم جنوری سے اب تک11گرفتاریاں، 210نوٹسز جبکہ 29جگہوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ کورونا کی وجہ سے ڈینگی سرویلنس و دیگر متعلقہ سرگرمیاں کسی طور متاثر نہ ہونے پائیں۔
تازہ ترین