• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید اے ایس آئی کی بیوہ اور بچوں کو 60 سال تک تمام مراعات اور پیکیج دیا جائیگا،آئی جی اسلام آباد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی آپریشنز دیگر افسران کے ہمراہ تھانہ ترنول کے علاقہ میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے شہید ہو نے والے اے ایس آئی محسن ظفر کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کی والدہ اور بیوہ سے ملاقات کی،آئی جی اور ڈی آئی جی نے شہید اے ایس آئی کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی اور کہا کہ شہید نے ملک اور قوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، آئی جی اسلام آباد نے شہید کی بچی کو گود میں اٹھا کر پیار کیا اور شہید محسن ظفر کا یونیفارم،بیج اور پاکستانی پرچم شہید کی والدہ کو دیا,اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہید کی بیوہ اور بچوں کو 60 سال تک تمام مراعات دی جائیں گی اور شہید کی بیوہ کو محکمہ پولیس میں نوکری دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید کو وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ مکمل پیکیج دیا جائے گا, بیوہ کو ایک پلاٹ اور دیگر مراعات بھی دی جائیں گی۔
تازہ ترین