• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا شاپنگ مال کا دورہ ، کورونا بچائو اقدامات پراطمینان

اسلام آباد( جنگ نیوز) ضلعی انتظامیہ کی ایک ٹیم نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی سربراہی میں دارالحکومت کے ایک بڑے شاپنگ مال کا دورہ کیا اور وہاں آنے والے لوگوں کے لئے کورونا سے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ دورہ کرنے والی ٹیم نے مال کے داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ مختلف فلورز پر حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا، وہاں نصب آلات کا معائنہ کیا اور ان اقدامات کو حکومتی ہدایات کے مطابق قرار دیا۔ سینٹورس مال کے جنرل مینیجر کموڈور (ر) عرفان الحق نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ مال کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکینرز، ٹمپریچر ریکارڈر، ماسک اور گلووز کے علاوہ سینیٹائزر کو لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مال کے اندر تمام فلور ز پر تاجروں کی دکانوں پر بھی سوشل ڈسٹینسنگ ، حفاظتی سپرے اور دیگر تمام تجویز کردہ حفاظتی تدابیر پر عمل کرایا جا رہا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے ان اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے مال انتظامیہ کی کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیا۔
تازہ ترین