• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی میں مزاحمت پرموٹرسائیکل سوارجاں بحق ، اہلیہ زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ روات کے علاقہ کلرسیداں روڈپرڈکیتی کی واردات میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق اوراس کی بیوی زخمی ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق افسوس ناک واقعہ ہفتہ کی شب ساگری کے قریب پیش آیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق راجہ عثمان سکنہ ترکھی نگیال اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پرراولپنڈی کی جانب سے واپس کلرسیداں جارہاتھاکہ ساگری کے قریب مسلح افرادنے انہیں لوٹنے کی کوشش کی اورمزاحمت پرفائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کی بیوی زخمی ہو گئی۔ پولیس رات گئے وقوعہ کی تحقیقات کررہی تھی ۔
تازہ ترین