• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس کفالت پروگرام ، مزید 2783 افراد میں رقوم تقسیم

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں نقد رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے مستحقین کو 12000 روپے فی کس کے حساب سے ادا کئے جا رہے ہیں کسی کو اس سے کم رقم نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں احسا س کفالت پروگرام کے تحت اب تک 1 لاکھ 6ہزار 70افرادمستفید ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر اب تک 1 ارب 27کروڑ 39لاکھ 96ہزار روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں قائم احساس کفالت سینٹرز پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2ہزار 783افراد میں مجموعی طور پر 3کروڑ 39 لاکھ 96ہزار روپے کی امدادی رقوم تقسیم کی گئیں۔
تازہ ترین