• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی یونیورسٹی کل سے آن لائن کلاسز کا آغاز کرے گی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی یکم جون سے آن لائن کلاسز کا آغاز کرے گی۔ آن لائن کلاسز کے ذریعے طلبا و طالبات سمسٹر بہار کی باقی ماندہ کلاسز مکمل کریں گے۔ اسلامی یونیورسٹی کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر طاہر خلیلی نے کہاہے کہ آن لائن ٹیچنگ پالیسی کا مقصد طلبا و طالبات کے حصول علم میں حائل تعطل کو ختم کر کے ان کے لیے آن لائن ذرائع سے تدریسی عمل کوجاری رکھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جامعہ وضع کر دہ پالیسی کے تحت آن لائن "اوپن بک"طرز امتحان پر عمل کرے گی۔ امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے خصوصی کیمٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔
تازہ ترین