• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید کانسٹیبل کی مدت ملازمت پوری ہونے پر آج اہل خانہ کو واجبات اداکئے جائینگے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس کےشہید کانسٹیبل امان اللہ کی مدت ملازمت پوری ہونے پر31مئی کو ان کے اہل خانہ کوریٹائرمنٹ پرملنے والے واجبات اداکئے جائیں گے ۔ کانسٹیبل امان اللہ 9جنوری 2015کو راولپنڈی کے علاقہ چٹیاں ہٹیاں میں ایک محفل میلاد پر ڈیوٹی کے دوران ہونے والے بم دھماکہ میں شہید ہوگئے تھے۔شہید نے سوگواروں میں بیوہ ایک بیٹا اور3بیٹیاں چھوڑیں ۔ ترجمان کے مطابق شہید کی فیملی کو شہداء پیکج کے تحت تمام سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ ریٹائرمنٹ پر بھی قواعد کے مطابق واجبات ادا کئے جائیں گے۔ دریں اثنا سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ وطن اور قوم کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے پولیس شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، راولپنڈی پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
تازہ ترین