• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے ضمنی امتحانات کی تیاریاں مکمل

پنجاب میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے ضمنی امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، ضمنی امتحانات یکم جون سے 20 جون تک جاری رہیں گے۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا ہے، 16 مقامات پر امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہی جبکہ ڈیوٹی دینے والے 81 نگرانوں کے کورونا ٹیسٹ مکمل ہوگئے۔

پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ ضمنی امتخانات میں کل ایک ہزار 48 امیدوار شریک ہو رہے ہیں، ضمنی امتخانات کے لیے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امتحانی مراکز کو ڈس انفیکٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، امتحانی مراکز کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہینڈ سینیٹائزر رکھے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کے درمیان کم از کم 2 میٹر فاصلہ کو یقینی بنایا جائے گا، ماسک کے بغیر امیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

تازہ ترین