• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اک گیت لکھیں‘ جمال شاہ کی آواز میں مقبول


پی این سی اے اسلام آباد کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور عالمی شہرت یافتہ اداکار اور مصور جمال شاہ نے موسیقی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا شروع کر دیا۔

دنیا بھر کی موجودہ صورتحال میں انہوں نے ایک دل چھولینے والا نغمہ’اک گیت لکھیں‘ ریلیز کیا ہے، اس گیت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

گیت میں کلاسیکل رنگ بھی شامل کیے ہیں جمال شاہ نے اس گانے کو خود کمپوز کیا ہے جبکہ نوجوان موسیقار مہدی رضا نے ان کی معاونت کی ہے۔

جمال شاہ نے ہمیشہ سرکاری سرپرستی کے بغیر فن و ثقافت کی خدمت کی ہے۔ گزشتہ برس انہوں نے اسلام آباد آرٹ فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا تھا جس میں 200 سے زائد آرٹسٹ بیرون سے شریک ہوئے تھے۔

اپنے فن موسیقی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جمال شاہ نے بتا یا کہ میں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز بطور گائیک ہی کیا تھا۔موسیقی نے ہمیشہ میرے دل کو چھوا ہے ۔

اسی لیے ہماری ٹیم نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ گانا ریلیز کیا، جس کا شاندار رسپانس ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس گیت میں پوری دنیا کو خوشی اور اُمید کا ایک پیغام دیا ہے۔

تازہ ترین