• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں پیرا گلائڈرز خوفناک حادثے کا شکار


فرانس میں پیراگلائڈرز خوفناک حادثے کا شکارہوگئے،4,757فٹ بلندی پر ٹکرا کر نیچے گر ے اور درخت میں اٹک گئے۔

یوں تو دنیا میں ایڈونچر کے شوقین افرادکی کمی نہیں جو اپنے شوق کی تکمیل کیلئے ہر حد سے گزر جاتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ شوق مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان پیراگلائیڈرز کو ہی دیکھ لیں جنہیں ایڈونچر کا شوق مہنگا پڑ گیا۔

یہ واقعہ فرانس میں اس وقت پیش آیا جب پیراگلائیڈرز کا گروپ ایڈونچر کا شوق پورا کر رہا تھا کہ اس دوران دو پیراگلائیڈر 4,757فٹ آسمان کی بلندی پر آپس میں ٹکرا گئے اور یوں انکا پیراشوٹ الجھ گیا اور دونوں نیچے گرے اور درخت میں اٹک گئے۔

رپورٹ کے مطابق پیراگلائیڈرز کسی جانی نقصان سے محفوظ رہے اور انھیں  بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔