• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں جھگڑے کی ویڈیو آگئی

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں جھگڑے کی ویڈیو آگئی


کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں مریضوں اورگاڈز کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے ۔

ویڈیو میں گارڈ کو اسپتال میں آئے مریض اور اسکے اہلخانہ سے بدتمیزی کرتے  ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جھگڑے کی ویڈیو میں گارڈ، مریض اور اہلخانہ کی اونچی آوازیں سنی جاسکتی ہیں، جبکہ ویڈیو میں مریض کے اہلخانہ اور گارڈ کو ایک دوسرے کو دھکے دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک شخص کو جھگڑے کے بعد زمین پر گرا دیکھا جاسکتا ہے۔

کارڈیو اسپتال میں ہاتھا پائی اور جھگڑے کے دوران خواتین بھی زد میں آگئی تھیں۔

تازہ ترین