• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں 175 سے زائد ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوگئے

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر رحیم خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اب تک 175سے زائد ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ 60پیرامیڈیکل اور 4نرسنگ اسٹاف بھی کورونا کے شکار ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر رحیم خان نے کہا کہ کورونا سےلڑتے ہوئے 4ڈاکٹرز کی شہادت ہوئی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ صوبےمیں نئےڈاکٹروں کی تعیناتیوں کیلئےعملی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے کیلئےبھی اقدامات نہیں کئےگئے۔

ڈاکٹر رحیم خان نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ الاؤنسز اور تنخواہوں میں اضافے سے بھی محروم ہے۔

تازہ ترین