• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بےحرمتی قابل مذمت ہے، طاہر اشرفی

شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بےحرمتی قابل مذمت ہے، طاہر اشرفی


پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی  بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

لاہور میں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بیحرمتی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اس معاملے پر شام کی حکومت سے احتجاج کرے۔

علامہ طاہر اشرفی نے اسلامی تعاون تنظیم سے بھی اس معاملے پر نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ قبر کی بےحرمتی کسی بھی مذہب میں جائز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ جمعتہ المبارک یومِ سیدنا عمر بن عبدالعزیز کے طور پر منایا جائے گا۔

ملک میں کورونا وائرس سے متعلق صورتحال پر بات کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ تمام مدارس کی تنظیمیں کورونا کیخلاف ایس او پیز پر عمل کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مدارس کو اپنے طلبا سے امتحان لینے اور داخلوں کی اجازت دی جائے۔

ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماسک پہننے کا حکم دینے سے پہلے ماسک فراہم کیا جائے۔

تازہ ترین