• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف اضلاع کے باغات اورفصلوں پر ٹڈیوں کے حملے

مختلف اضلاع کے باغات اورفصلوں پر ٹڈیوں کے حملے


ملک کے مختلف اضلاع کے باغات اورفصلوں پر ٹڈیوں کے حملے کم نہ ہوئے جس کی وجہ سے کسان پریشان نظر آرہے ہیں ،کہیں اسپرے تو کہیں ڈھول بجا کر فصلیں بچانے کی کوشش کی جارہی ہیں ۔

این ڈی ایم اےنے مختلف مقامات پر ٹڈیوں کو بھگانے کے لیے اسپرے بھی کیا ہے ،ادارے کے مطابق اس وقت ملک کے باون اضلاع میں ٹڈیاں موجود ہیں، جس کے باعث ملک بھرمیں ایک ہزار ایک سو دو ٹیمیں لوکسٹ کنٹرول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹڈیوں کے حملے سے کسان سخت پریشان ہیں ۔

مظفرگڑھ میں ٹڈیوں کے باربارحملے کے بعد کسانوں کوبھاری مالی نقصان کا سامنا ہے، کاشتکارنئی فصل کو بچانے کےلئےسرتوڑکوششیں کررہے ہیں۔

رحیم یارخان کے متاثرہ علاقوں میں اسپرے جاری ہے لیکن کسانوں کا شکوہ ہے کہ اگرٹڈیوں کوتلف کرنےکے اقدامات پہلے کرلیےجاتے تو شاید اتنا نقصان نہ ہوتا۔

بھکر بھی ٹڈیوں کے حملے سے بُری طرح متاثر ہورہا ہے، صبح ہوتے ہی ٹڈیوں کے جھنڈ کھیتوں میں ڈیرے ڈال دیتے ہیں انہیں بھگانےاوراُڑانےکےلئے کسان کبھی شورمچاتے ہیں اورکبھی اسپرے کرتے ہیں۔

تازہ ترین