• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد ناقابل بر داشت ہے، ناصر شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات ، بلدیات ، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ، مذہبی امور ، جنگلات اور جنگلی حیات سید ناصر حسین شاہ نے سول اسپتال کے واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہارکیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانیں بچا رہے ہیں اور یہ بات نا قابل برداشت ہے کہ اُن کے ساتھ بد تمیزی اور تشدد کیا جائے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر کسی حوالے سے کوئی شکایت تھی تو انتظامیہ سے بات کی جاتی انہوں نے کہا کہ زبردستی حملہ کرنے کے حوالے سے قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ نے انکوائری کے احکامات دے دیئے ہیں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ پہلے جناح اسپتال میں توڑ پھوڑ اور پھر سول اسپتال پر ہنگامہ آرائی ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور نرسز خود کو اکیلا محسوس نہ کریں حکومت اُن کے ساتھ ہے اور وزیراعلیٰ سندھ نے ان واقعات پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے قبل ازیں صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چینی انکوائری کمیشن بنانا اور اس کی تحقیقات کرانا ایک بہت اچھی بات ہے اور ہم اس کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، لیکن رپورٹ میں کہا گیا کہ قیمتیں بڑھنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ایکسپورٹ اجازت دی گئی اور اجازت وزیر اعظم نے بطور انچارج وزیر کامرس کے دی لیکن اس میں تنازعہ کہ دجہ یہ ہے کہ اس میں بلا وجہ وزیر اعلیٰ سندھ کو ملوث کیا جارہا ہے جبکہ ان کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تازہ ترین