کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے این ایف نے ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کورنگی نے مرتضیٰ چورنگی کے قریب چھاپہ مار کر ملزم علی خان کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 4.6کلو گرام حشیش برآمد کر لی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔