• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں دھنسنے والی سیوریج لائنیں ہنگامی بنیادوں پر تبدیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر )واٹربورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہر میں فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کے ازالے کا کام ہفتہ وارتعطیلات کے دوران بھی جاری رہا ،وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ ناصر حسین شاہ کی ہدایات پرشہر کے مختلف علاقوں میں دھنسنے والی سیوریج لائنیں ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کرکے ملحقہ علاقوں سے نکاسی آب کی شکایات کاازالہ کیاگیا ،مختلف پمپنگ اسٹیشن پر خراب ہونے والے پمپس وموٹروں کی مرمت کی گئی جلنے والے کیبل تبدیل کردیئے گئے ہیں ،ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے مرکزی کمپلین سینٹرز پر درج شکایات کے ازالے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئےشہریوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات دی ہیں لیاقت آباد سی ایریا نزد ڈاکخانہ واٹربورڈ کی 36انچ قطر کی سیوریج لائن دھنس گئی جس سے قریبی علاقوں کی سڑکو ں پر سیوریج کا پانی جمع ہوگیا ،ایم ڈی نے اطلاع ملتے ہی لائن کے متاثرہ حصے کو فوری تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کردیں چیف انجینئر سیوریج سلیم احمد نے متاثرہ لائن کا معائنہ کیا اور ایگزیکٹیوانجیننئر ودیگر عملہ کو مختلف تیکنیکی وفنی مشورے دیئے ،جس پر واٹربورڈ لیاقت آباد سیوریج ڈویژن کے عملے نے متاثرہ لائن کو متبادل لائن سے منسلک کرکے علاقوں سے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا۔

تازہ ترین