• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بجٹ اور تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ ناگزیر ہے، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کیلئے وفاقی بجٹ میں مختص رقم میں خاطر خواہ اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے اور اگر درکار اضافہ نہ کیا گیا تو اعلیٰ تعلیم کے تمام ہی ادارے اس سے براہ راست اثر انداز ہوں گے ، اساتذہ کی تنخواہوں میں کم از کم 50؍ فیصد کا اضافہ کیا جائے۔انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے واضح کیا کہ گزشتہ دو سالوں سے اعلی تعلیم کے لئے مختص رقم میں اضافہ نہیں کیا گیا اس صورتحال میں حکومت کے سامنے تین فوری مطالبات رکھے ہیں۔1) نئے مالی سال میں اعلی تعلیم کے لئے وفاقی بجٹ میں فپواسا پاکستان کے مطالبے کے مطابق اضافہ کرتے ہوئے 250 ارب مختص کئے جائیں ۔ 2) نئے مالی سال میں اعلی تعلیم سے وابستہ اساتذہ کی تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد کا اضافہ کیا جائے۔ 3) اساتذہ و محقیقین کا ٹیکس ریبیٹ ماضی کی طرح پچھتر فیصد بحال کیاجائے۔ 

تازہ ترین