• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کیلئےانوار احمد زئی کی خدمات لائق تحسین ہیں،علامہ حسن ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے بین الا قوامی شہرت یافتہ ماہر تعلیم انوار احمد زئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انوار احمد زئی ایک فرد کا نام نہیں ہے بلکہ ایک علمی تحریک کا نام ہے اب بظاہر وہ ہمارے درمیان نہیں رہے مگر ان کے روشن کئے ہوئے علمی چراغ ہمیشہ جہل کے اند ھیروں سے لڑتے رہیں گے انوار احمدزئی کی ساری زندگی علم کی روشنی پھیلاتے ہوئے گزری انہوں نے انتہائی نا مساعد حالات میں اعلی ترین تعلیمی مراحل طے کئے وہ ایک عظیم استاد اور دانشور تھے تعلیم کے شعبے میں انوار احمد زئی کی خدمات لائق تحسین ہیں جس کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
تازہ ترین