• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بورڈ نے خدمات میری اہلیت کی بنیاد پر حاصل کیں،شکیل شیخ

کرکٹ بورڈ نے خدمات میری اہلیت کی بنیاد پر حاصل کیں،شکیل شیخ 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن شکیل شیخ کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے مجھے بورڈ آف گورنرز کی منظوری سے اپنا مشیر مقرر کیا تھا ۔ اس دور میں مجھ سمیت شعیب اختر، صلاح الدین صلو اور ایزد سید مشیر کی حیثیت کام کررہے تھے لیکن مجھے انتقامی کا رروائی کا نشانہ بناتے ہوئے یہ پوچھا گیا ہے کہ میں نے اس دور میں کیا کام کیا۔ مجھے پی سی بی نے معاہدے کے مطابق جو مراعات اور الائونس طے کئے تھے مجھے اسی کی ادائیگی کی گئی تھی۔ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ واضح رہے کہ نجم سیٹھی کی چیئرمین شپ کے دوران مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھانے والے شکيل شيخ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوٹس جاری کرديا ہے۔ شکیل شیخ نے بھی اپنے وکیل کی جانب سے بورڈ کو جواب بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک قانونی فرم کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں ايک کروڑ چاليس لاکھ روپے فنڈز کی مد ميں وصول کيے جانے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ اتوار کو شکیل شیخ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور کسی مالی بے ضابطگی میں ملوث نہیں ، میری خدمات میرے تجربے اور اہلیت کی بنیاد پر لی گئی تھیں۔ معاہدے کے مطابق مجھے ادائیگی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سبحان احمد اور مدثر نذر کے ساتھ مل کر ڈومیسٹک سسٹم بنایا تھا ۔ ملک بھر کے کوچز اور ٹرینرز کے لئے نظام بناکر ان کی تنخواہیں طے کیں۔ یکم نومبر2017سے ستمبر 2018کے دوران مشیر کی حیثیت میں نے دیانت داری سے کام کیا اور میرے غیر ملکی دورے بھی اسی سلسلے کی کڑی تھے۔ میری کرکٹ میں بیس سالہ خدمات کے عوض مجھے یہ عہدہ اعزازی طور پر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین