• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بینک پاکستان کو موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے 188ملین ڈالر امداد دیگا

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) ورلڈ بنک پاکستان کو درپیش موسمیاتی خطرات سے نمٹنے اور ماحولیاتی بحالی کے ہائیڈرومیٹ اینڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ سروسز منصوبہ کیلئے 188 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا، یہ منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہو گا، وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ذرائع کے مطابق یہ امدادی رقم ملک میں موسمی پیشگوئیوں کے نظام کو بہتر اور مزید قابل اعتبار بنانے کیلئے میٹرالوجیکل ٹیکنالوجی اور متعلقہ اداروں کی تکنیکی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تباہ کاریوں اور ان کے منفی معاشی و سماجی اثرات کی روک تھام پر خرچ کی جائے گی، اس حوالے سے آج پیر کو عالمی بنک اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہونگے،اس حوالے سے ہونے والی تقریب کی سربراہی مشیروزیراعظم ملک امین اسلم کریں گے اور عالمی بنک کی نمائندگی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر کریں گے، جس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی، اکنامک افیئرزڈویژن، ایوی ایشن ڈویژن، نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈ پاکستان اور محکمہ موسمیات کے اعلٰی حکام بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین