• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی مرتبہ پی آئی اے کا طیارہ براہ راست پاکستان سے امریکہ کیلئے روانہ

اسلام آباد (وقائع نگار) پی آئی اے کاطیارہ امریکہ کے لئے براہ راست اڑان بھرگیا۔ ذرائع کےمطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی طیارہ براہ راست امریکہ کے لئے اڑان بھرگیا،پہلی مرتبہ کوئی طیارہ پاکستان سے براہ راست امریکہ کے شہرنیوجرسی پہنچے گا۔ پی کے 8711سے د و سو سے زائد مسافرروانہ ہوئے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل امریکہ سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔ اگر مستقل بنیادوں پر اجازت مل گئی تو پی آئی اے امریکہ کے لئے پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تازہ ترین