• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، باپ بیٹے کا جھگڑا، فائرنگ کی زد میں آکر پڑوسی بچہ جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں باپ اور بیٹے کے جھگڑے میں فائرنگ کی زد میں آکر پڑوسی بچہ جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک نمبر11ریلوے پٹری کے قریب فائرنگ سے 9سالہ نعیم ولد فرید جاں بحق ہوگیا ، اطلاع ملنے پرپولیس نےموقع پر پہنچ کر لاش جناح اسپتال منتقل کی، پولیس نے جائے وقوع سے2افراد کوحراست میں لے لیا ،جن کےبیان کے مطابق باپ اور بیٹے میں جھگڑ ے کے دوران اچانک فائرنگ ہوئی جس کی زد میں آکرجہانگیر اور حنیف کے پڑوسی فرید کا بیٹا نعیم جاں بحق ہوگیا ، پولیس کاکہنا ہے کہ باپ اور بیٹا حنیف اور جہانگیر موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جارہی ہے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

تازہ ترین