• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا مریضوں کی صحت یابی کی شرح 49فیصد ہے ، وزیراعلٰی

کراچی (اے پی پی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاط کریں،اب دیہی علاقوں میں بھی کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، یہ بے احتیاطی کا نتیجہ ہے ، ہم مل کر اس بیماری کو شکست دے سکتے ہیں ، صوبہ میں کورونا وائرس کی مریضوں کی صحت یابی کی شرح 49 فیصد ہے ، اس وقت 334مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 62مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ اتوار کو کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جاری پیغام میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4ہزار ایک سو ٹیسٹ کئے گئے جس میں 885 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ، صوبے میں مجموعی مریضوں کی تعداد 28 ہزار 245ہوگئی ہے ، 553 نئے مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، صحت یاب افراد کی تعداد 13 ہزار 810ہوگئی ہے ۔
تازہ ترین