• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانیوال، مسافر بس پل سے گر گئی، 6 افراد جاں بحق

خانیوال، مسافر بس پل سے گر گئی، 6 افراد جاں بحق 


خانیوال (اے پی پی) خانیوال میں مسافر رانگو پل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اتوار کی علیٰ الصبح خانیوال میں تیز رفتار مسافربس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے رانگو پل سے نیچے جا گر ی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 30زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔پولیس کے مطابق مسافر بس لاہور سے ملتان جارہی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین