• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر نے جی7 سربراہی کانفرنس موخر کردی، بھارت کو بھی شامل کیا جائے

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاعلان کیا ہےکہ وہ دنیا کے سات طاقتور ترین ممالک کے گروپ جی سیون کی سربراہی ملاقات کو اس برس کے موسم خزاں تک مؤخر کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جی سیون سربراہی اجلاس ستمبر میں کرائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس گروپ کی موجودہ شکل کو ʼانتہائی متروک‘ قرار دیتے ہوئے اس میں روس، آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور بھارت کو شامل کرنے کی بات کی۔

اپنے سرکاری ہوائی جہاز ایئرفورس ون میں رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی سیون کو ممالک کا انتہائی متروک گروپ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا میں جاری عوامل کا درست نمائندہ نہیں ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس گروپ میں روس، آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور بھارت کو بھی مدعو کرنا چاہتے ہیں۔جی سیون سربراہی کانفرنس ابتدائی طور پر مارچ میں ہونا تھی جو کورونا وائرس کی وبا کے سبب ملتوی کر دی گئی تھی۔ 

اب جبکہ بیشتر حکومتیں لاک ڈاؤن میں نرمی کے جتن کر رہی ہیں صدر ٹرمپ کی کوشش تھی کہ اس کانفرنس میں شرکت کے لیے عالمی رہنما واشنگٹن میں جمع ہوں اور ویڈیو کانفرنسنگ کی بجائے عالمی رہنما بذات خود اس میں موجود ہوں۔

تازہ ترین