• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس اورتعلیمی ادار ے کھولے جائیں،پاکستان شریعت کونسل

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی ، جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالروَف فاروقی اورمجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت مذہبی طبقات کو اعتماد میں لے کر کوئی ایسی پالیسی بنائے جس سے دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء کو تعلیمی نقصان سے بچایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے کے لاک ڈاوَن میں ایس اوپیزکے حوالے سے حکومت کے ساتھ سب سے زیادہ مساجد کے ائمہ حضرات نے تعاون کیا اور ہم آئندہ بھی ایس اوپیزپر عمل کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے دینی مدارس قرآن کریم کی خدمت کررہے ہیں اس وقت سے لیکر آج تک اتنا لمبا عرصہ حفاظ کرام کی کلاسز بند نہیں ہوئی ،اگر اسی طرح حفاظ کرام کی کلاسز بند رہیں تو شعبہ تحفیظ کا ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے ۔ تینوں مذہبی تنظیموں کے سیکرٹریز جنرل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد دینی مدارس کو کھولا جائے ۔ تینوں رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حضرت عمر بن عبد العز یزکی قبر کی بے حرمتی کے حوالے سے حکومت ،اقوام متحدہ کو خط لکھے کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے ۔
تازہ ترین