• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کالوڈ مینجمنٹ پلان مکمل،آج سے عملدرآمد ہوگا

لاہور(سپیشل رپورٹر)لیسکو نےرواں جون کےلئےلوڈمینجمنٹ پلان مکمل کرلیا جس پر آج سےعملدرآمد شروع ہوگاجس کے مطابق ہائی لاسز فیڈروں میں یومیہ 3سے 7گھنٹے لوڈٖ شیڈنگ ہو گی،ہائی لاسز کیٹگری تین میں تین گھنٹے، چار میں پانچ گھنٹے اور پانچ میںسات گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو گی تاہم کیٹگری ایک اور دو جس میں 20فیصد تک بجلی چوری ہو رہی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔گرمی کی شدید لہر،صنعتی اور تجارتی مراکزکھلنے کی وجہ سےبجلی کے لوڈ میںاضافہ ہو گیا جس وجہ سے ہائی لاسز فیڈروں میں لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں قصور، کھڈیاِں، الہ آباد، چونیاں، اوکاڑہ، دیپالپور، شیخوپورہ، ننکانہ کے دیہی علاقے، لاہور میں باٹا پور، واہگہ سمیت دیگر سرحدی علاقے شامل ہیں۔
تازہ ترین