• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ یوتھ ونگ کا نیب حکومت مبینہ گٹھ جوڑ کیخلاف مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبد الرحمن کی قیادت میں نیب حکومت گٹھ جوڑ کے خلاف اور حمزہ شہباز کی رہائی کے سلسلے میں چوک کمہارانوالہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے حمزہ شہباز کی تصاویر پر مشتمل پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے اور ان کی جلدرہائی سمیت پارٹی قائدین پر درج مقدمات ختم کرنے کے لئے مطالبہ بھی کیاجبکہ احتجاجی مظاہرے میں چوہدری اسلم ہمایوں ایڈووکیٹ ، مسعود قریشی، رانا اکبر علی، وقاص کمبوہ، میاں اویس ودیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین