• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا نے نااہل حکمران ٹولے کو بے نقاب کر دیا،پی پی جنوبی پنجاب

ملتان (سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا نے نااہل عمرانی ٹولہ کو بے نقاب کر دیا ہے ریمورٹ کنٹرولڈ سیاستدانوں نے ہمیشہ ملک و جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاھین، نائب صدر و ایم این اے مہر ارشاد سیال، جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ، سیکرٹری انفارمیشن و ایم این اے نواب زادہ افتخار احمد خان،سیکرٹری تعلقات عامہ بابو نفیس انصاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمان کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
تازہ ترین