• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے 677 افراد کے خلاف کارروائ 8 لاکھ 20 ہزار روپے حاصل ‘ قومی خزانے میں جمع

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک ضلع پشاور نے رمضان المبارک میں کارروائیوں کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ جار ی کردی جس کے تحت شہر بھر میں فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے اشیائے خوردونوش سے وابستہ 677 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے جن سے جرمانوں کی مد میں 8 لاکھ 20 ہزار روپے حاصل کر کے قومی خزانے میں جمع کرادیئے گئے ہیں۔رمضان المبارک میں گرانفروشوں اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کے تحت ضلع پشاور میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز‘ فوڈ انسپکٹرز اور دیگر نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں جبکہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج 134 شکایات پر کارروائیاں کی گئیں۔ محکمہ خوراک کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران پشاور بھر میں 2 ہزار سے زیادہ دکانوں کو چیک کیا گیا جس میں فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 677 افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئیں جس میں 249 قصائی‘ 28 بیکری مالکان‘ 92سبزی فروش‘ 97 پھل فروش‘ 45 دودھ فروش‘ 71 کریانہ سٹور مالکان‘ 47 مرغی فروش‘ 36 نانبائی اور 6 آٹا ڈیلرز شامل ہیں۔ اسی طرح لیموں کی قیمتوں میں ہوشر باء اضافہ کرنے پر 2 آڑھتیوں کو گرفتار کیا گیا۔
تازہ ترین