• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرکار چور گرفتار، چار مسروقہ موٹر سائیکل، دو گاڑیاں برآمد

پشاور(کرائم رپورٹر )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے پوش علاقہ حیات آباد میں سرگرم موٹر کار چور گروہ کا سراغ لگا کر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق ہمسایہ ملک افعانستان سے ہے۔ شاہد ولد امداد خان نے تھانہ حیات آباد پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ اپنی والدہ کے علاج معالجہ کی غرض سے حیات آباد کے ایک نجی ہسپتال آیا تھا جہاں کسی نامعلوم ملزم نے اس کی گاڑی چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ تصور اقبال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کی سربراہی میں ایس ایچ او ظفر خان اور انوسٹی گیشن سٹاف پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ اتوار بازار سمیت دیگر تجارتی مراکز کے آس پاس سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جس کے دوران وارداتوں میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران مرکزی ملزم اور گروہ کے سرغنہ ملزم اعظم ولد عبدالمجید سکنہ لنڈی کوتل سمیت چار ملزمان واصل والد محمد ایوب سکنہ افعانستان، نیک محمد ولد خیبر سکنہ لنڈی کوتل حمید والد سحر گل سکنہ افغانستان حال حیات آباد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل اور گاڑی چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ گاڑیوں کے جعلی کاغذات وغیرہ بنانے کے بعد اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے ایک کیری وین، ایم عدد موٹر کار اور دو مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے
تازہ ترین