• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وسطی امریکا کے ملک ایل سلواڈوراور گوئٹے مالا بھی گذشتہ روز طوفان کی زد میں آگئے جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور طوفانی بارش کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا یا، درخت اکھڑ گئے اوربجلی کے پول گر گئے۔

مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی جبکہ بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی جبکہ مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی اور دس ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور شہریوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔