• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کوروناوائرس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن نے بطخوں کو بھی فاقوں پر مجبور کردیا۔

لاک ڈاؤن کے تحت برطانیہ میں شہریوں کو سیر وتفریح کے لیے دریاؤں اور ندیوں سمیت دیگر تفریحی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

دریاؤں اور ندیوں پر سیاحوں کی موجودگی نہ ہونے کے باعث بطخیں بھوک سے تڑپ رہی ہیں، عموماً لوگ بطخوں سمیت دیگر آبی جانورں کو غذا فراہم کرتے تھے لیکن لاک ڈاؤن نے اس سہولت سے محروم کردیا ہے۔

محکمہ آبی حیات کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال برقرار رہی تو بڑی تعداد میں آبی جانوروں کی اموات ہوسکتی ہیں جبکہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے کسی بھی شخص کو تفریحی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں، حالیہ دنوں مشرقی لندن میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کئی افراد کو جرمانہ بھرنا پڑا ہے۔