وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے محکمہ صحت کے گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں اضافے کی منظوری دے دی۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت لاہور میں ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی نے ساتویں سنڈیکیٹ اجلاس کے مندرجات پیش کیے۔
اجلاس میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کو ڈگری جاری کرنے کی مشروط منظوری دی گئی، جبکہ بے نظیرٹیچنگ اسپتال کے جنریٹرکی مرمت اور بوائلر انجینئر کے اگلے کنٹریکٹ کی منظوری بھی دی گئی۔
صوبائی وزیرصحت نے 2009ءتا 2017 ء تک یونیورسٹی اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
اجلاس میں سب انجینئر، جونئیرکلرک اور نائب قاصد کی قوانین کے مطابق اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی گئی۔
ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام فیصلوں پر سو فیصد عملدر آمد ہونا چاہیے ۔