• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات سستی، اشیاء ضروریہ جوں کی توں مہنگی

پٹرولیم مصنوعات سستی،اشیاءضروریہ جوں کی توں مہنگی


پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل کمی کے باوجود کھانے پینے سمیت اشیاء ضروریہ کی ایک بھی چیز سستی نہیں ہوئی جس پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔

حکومت نے مسلسل تیسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے، دو ماہ میں پٹرول 30 سے 40 روپے فی لیٹر سستا ہو چکا۔

یقینی طور پر یہ ایک احسن قدم ہے لیکن اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے۔

تاجر اور دکاندار کہتے ہیں کہ دالوں، گھی، چینی، آٹا، سبزیوں اور پھلوں سمیت کچھ بھی سستا نہیں ہوا، الٹا چیزیں مہنگی ہو رہی ہیں۔

نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں زاہد جاوید کا کہنا ہے کہ کورونا نے معیشت کو تباہ کر دیا، ٹرانسپورٹ بھی بند رہی، پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے فوری طور پر مہنگائی کم نہیں ہو سکتی۔

 عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔

ان کی یہ بھی رائے ہے کہ تاجر جیبیں بھر رہے ہیں اور عوام پر مہنگائی کے کوڑے برس رہے ہیں۔

تازہ ترین