• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، اتار چڑھاؤ کے بعد ریکوری، 91 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،مالیاتی اداروں کی چند مخصوص سیکٹر میں خریداری کے باعث نئےکاروباری ہفتے کے آغاز پر اتار چڑھاؤکے بعد ریکوری ،کے ایس ای100انڈیکس میں 91پوائنٹس کا اضافہ 34ہزار کی حد ایک بار پھر بحال، سرمایہ کاری مالیت 8 ارب 24کروڑ76لاکھ روپے بڑھ گئی،صرف 39.83 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ، لیکن کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 14.98فیصد کم رہا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط نظر آئے ،لیکن مالیاتی اداروں کی جانب سے مخصوص سیکٹرز میں خریداری کی گئی جس کے باعث مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 90.74پوائنٹس کے اضافے سے 34021.97پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 112.54پوائنٹس کے اضافے سے 14855.65پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31.08پوائنٹس کے اضافے سے 24466.26پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر354کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے141کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،195میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔قیمتیں کم ہونے والی کمپنیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باجود مہنگی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب84ارب 96کروڑ80لاکھ روپے سے بڑھ کر64کھرب93ارب 21کروڑ56 لاکھ روپے ہو گیاجب کہ کاروباری حجم 19 کروڑ 80لاکھ 95ہزار شیئرز رہا جو جمعہ کی نسبت3کروڑ49لاکھ 25ہزار شیئرزکم ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 49روپے کے اضافے سے 2249روپے اورایبٹ لیب کے حصص کی قیمت 20.83روپے کے اضافے سے519.79 روپے ہو گئی جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت 174روپے کی کمی سے7025روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 120روپے کی کمی سے6753روپے پر آ گئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے پاک الیکٹران، یونٹی فوڈز،فوجی فوڈز،ٹی آر جی پاک،جہانگیر صدیقی ،ہیسکول پٹرول،ہم نیٹ ورک،،میپل لیف،صدیق سنز اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کے حصص سرفہرست رہے ۔

تازہ ترین