• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا کے کاروبار پر اثرات، ایف پی سی سی آئی نے سروے شروع کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاق ایوانہا ئے تجا رت وصنعت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) نے کرونابحران کی وجہ سے ملک میں کا روبار کس طر ح متا ثر کیا ہے اس پر سروے شروع کر دیا ہے۔سروے میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ کورونا کی وجہ سےمعیشت اور تجا رت کو کیا مشکلا ت پیش آرہی ہیں کارباری اداروں نے اس بحران کا سا منا کیسے کیا اور کیا کا روبار ی حضرات حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر میاں انجم نثار اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطان رحمان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ایف پی سی سی آئی مسائل کے حوالے سے سروے کر رہی ہیں ۔ ایف پی سی سی آئی ان طر یقو ں کی نشاندہی کرنے کی کو شش کررہا ہے تا کہ وہ COVID-19وبا ئی امراض کے دوران تا جر برادری کی موثر طر یقے سے مدد کر سکے ۔ اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی نے ایک وسیع سروے فارم تیا رکیا ہے جو حقا ئق پر مبنی اور پاکستان کی معا شی نمو اور تجا رت کو بری طرح متا ثر کر نے والے امور کی بصیر ت حاصل کرنے کے لیے تجا رت اور صنعت کو بھیجا گیا ہے ۔ سروے میں پو چھا گیا ہے کہ COVID-19 کے بحران نے ملک میں کا روبار کو کس طر ح متا ثر کیا ہے۔

تازہ ترین