• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن فٹبال: ڈورٹمنڈ نے پیڈربورن کو مات دیدی

برلن (جنگ نیوز) جرمنی میں بنڈسلیگا فٹ بال لیگ کے مقابلے جاری ہیں۔ کورونا کی وباکے بعد بنڈسلیگا پہلی بڑی فٹ بال لیگ ہے جس میں کھلاڑی ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔ڈورٹمنڈنے پیڈربورن کویکطرفہ مقابلے کے بعد1-6 سے شکست دے دی۔ جیڈن سانچو نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ تھورگن، اشرف حکیمی اور مارسل نے ایک ایک گول اسکور کیے۔ دوسرے میچ میں مونچن گلیڈباخ نے یونین برلن کو1-4سے ہرا دیا۔ مارکس نے 2جبکہ فلوریان اور الاسانے نے 1-1گول اسکور کیے۔

تازہ ترین