آپ آف لائن ہیں
منگل 15؍ذیقعد 1441ھ 7؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،لوٹ مار،2افراد ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فائرنگ کے واقعات میں محنت کش سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے تھانے کی حدود کھنڈو گوٹھ میں ،موٹرسائیکل سوار2 ملزمان کی فائرنگ سے 32سالہ کامران ولد محمد الیاس جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے لاش عباسی اسپتال منتقل کی ، اس حوالے سے پویس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور معلوم ہوا کہ مقتول گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق مزید تفتیش کی جارہی ہے اس کے بعدوجہ معلوم ہو گی ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو ایک گولی پیٹ میں لگی جو جان لیواثابت ہوئی ۔ بلدیہ ٹاو ن تھانے کی حدود بلدیہ نمبر 3 مین روڈ پرملز مان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے محنت کش کو قتل کردیا اور پورے دن کی جمع پونچھی لوٹ کر فرار ہوگئے، قائد آباد کے علاقے لانڈھی جمعہ گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30سالہ علی گوہر ولد سبحان علی زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات طور پر معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کیا اسکی نقدی و غیر ہ لوٹ کر فرار ہوگیے مقتول مین روڈ پر پیدل جارہا تھا اس مقتول ناریل فروش ہے اور قریبی علاقے کارہائشی تھا ۔
اہم خبریں سے مزید