• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے میں مبینہ انتظامی فقدان کے باعث میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کے بلڈنگ کنٹرول اور پلاننگ جیسے اہم ونگ میں عملے کی کمی کے باعث افسران کی تعداد 27سال پہلے والی پوزیشن سے بھی کم ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ادارے میں نئی بھرتیاں نہ ہونے اور پرانے ملازمین کے دوسرے اداروں میں چلے جانے اورریٹائرمنٹ کے باعث ٹیکنیکل پوسٹوں پر افسران و عملہ کی شدید کمی ہے ۔ ترجمان آرڈی اے حافظ محمد عرفان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ چیئرمین آرڈی اے طارق مرتضٰی اور ڈی جی آرڈی اے عمارہ خان خالی پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ دریں اثناءچیئرمین آرڈی اے طارق مرتضٰی نے ادارے میں بڑی تعداد میں افسران اور ملازمین کی پوسٹیں خالی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آرڈی اے حکام کو فوری طورپر ان پوسٹوں پر بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ، اس حوالے سے چیئرمین آرڈی اے نے جنگ کو بتایا کہ افسران کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دیگر اداروں سے افسران کی خدمات مستعار لی جائیں گی اور ساتھ ساتھ بھرتیوں کا پراسس بھی شروع کیا جائے گا۔
تازہ ترین