• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب انسپکٹرقتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے پولیس افسر کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ سول لائن پولیس نے سب انسپکٹر ارشد ملک کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے الزام میں خیر محمد عرف پٹھان کو گرفتار کر رکھا ہے۔ عدالت نے تھانہ ریس کورس میں درج پولیس مزاحمت کیس کے ملزم رشید خان اور تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود کیس کے ملزم انعام اللہ کے کیس کی سماعت کل تین جون اور تھانہ رتہ امرال میں درج پولیس مزاحمت کیس کے ملزم اعجاز خان کے کیس کی سماعت پانچ جون تک ملتوی کرتے ہوئے شہادتیں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تازہ ترین