• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں جعلی ڈومیسائل اورشناختی کارڈز پربھرتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) سندھ کے جعلی ڈومیسائل اورشناختی کارڈ ز پر سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے خلاف سندھ سول سوسائٹی کے زیر اہتمام پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت سول سوسائٹی سندھ کے کنوینر مصطفیٰ سومرو ایڈوکیٹ نے کی ،مظاہرین نے الزام لگایا کہ اندرون سندھ آباد ہونے والوں کے بچوں کےجعلی ڈومیسائل بنا کر سندھیوں کے حقوق پر ڈاکہ مارا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیہی کوٹہ پر صرف سندھیوں کو ہی ملازمتیں فراہم کی جائیں ۔
تازہ ترین